منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

افواج پاکستان اور عوام میں دراڑیں ڈالنےکی دشمن قوتوں کی کوششیں ناکام بنائیں گے، آئی ایس پی آر

پاکستان کی مسلح افواج نے76ویں یوم آزادی پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ افواج پاکستان اور عوام میں دراڑیں ڈالنے کی دشمن قوتوں کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی ان گنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، دھرتی کے ہزاروں بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آج کا دن اپنے بزرگوں اور قائد کے آزاد و خودمختار ملک کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کی عکاسی کرتا ہے، سب عہد کریں کہ قومی اتحاد کو برقرار رکھ کر دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ  مسلح افواج عوام کی حمایت سے وطن عزیز کی سالمیت اور امن کا دفاع کرتی رہیں گی، مسلح افواج پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق قوم کی خدمت جاری رکھیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.