پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

پشاور، یوم آزادی کی تقریب کاانعقاد نہ کرنے پر ایک پرنسپل اور 10اساتذہ معطل

سیکریٹری تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر ایک پرنسپل اور 10 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ایک پرنسپل اور 10 اساتذہ کی معطلی کی وجہ اسکولوں میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد نہ کیے جانے پر ہوئی ہے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق اسکولوں کو یوم آزادی سے متعلق تقریبات کا انعقاد کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آزادی کی راہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عاطف اسلم کی آواز میں خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا۔

یاد رہے کہ آج پاکستان بھر میں آزادی کی 76 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ملک بھر میں اس دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

شہداء کی قربانیوں کو بھی یاد اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.