پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

لاہور قلندرز کے فینز کو آزادی مبارک ہو، عاقب جاوید

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ دنیا بھر موجود  لاہور قلندرز کے فینز کو آزادی مبارک ہو۔

یومِ آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں عاقب جاوید نے کہا ہے کہ عہد کریں معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے ہم پہلے اپنے آپ میں تبدیلی لائیں گے۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹیو لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو لاہور قلندرز فیملی کی طرف سے یومِ آزاری مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز اب تک 3 ٹرافیاں جیت چکا اور فتوحات کا سفر ایسے ہی جاری رہے گا۔

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا کہ 14 اگست بہت پیارا دن ہے، میری سب سے گزارش ہے اپنے ملک کو صاف اور دوسروں کا خیال رکھیں

کرکٹر کامران غلام نے کہا کہ میری طرف سے سب کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو، پاکستان زندہ باد۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.