پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

ہم سب کچھ بن چکے ہیں مگر اچھے پاکستانی نہیں بن سکے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہم سب کچھ بن چکے ہیں مگر اچھے پاکستانی نہیں بن سکے۔

کامران ٹیسوری نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کامران ٹیسوری نے کہا کہ قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک ہو، جس عظیم مقصد کے لیے یہ آزادی لی گئی تھی کیا ہم اس پر چل رہے ہیں؟

یومِ آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہو گا ہم نے اپنی قوم کو کہاں لا کھڑا کیا، ہم قومیتیوں میں بٹ گئے جس کی وجہ مسائل سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے نگراں وزیرِ اعظم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نمائش پر 6 بجے مل کر قومی ترانہ پڑھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.