ملک میں پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔
شہباز گل بتایا کہ 26 جولائی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق 140 ممالک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پاکستان سے زیادہ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر ہے جبکہ پاکستان میں یہ قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 47 فیصد ہوا ہے جبکہ پاکستان میں یہ اضافہ 11 فیصد ہوا۔
Comments are closed.