جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

معروف بھارتی یوٹیوبر موٹر سائیکل حادثے میں چل بسا

معروف بھارتی یوٹیوبر موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔

چند لائکس اور ویوز کے لئے تیز رفتار گاڑیوں اور بائکس پر سفر کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرنے والا  1.2 ملین سبسکرائبرز کا حامل معروف بھارتی یوٹیوبر آگستے چوہان موٹر سائیکل حادثے میں چل بسا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر آگستے چوہان کے ساتھ جان لیوا حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ آگرہ سے دہلی بذریعہ یمنا ایکسپریس وے سفر کر رہا تھا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

یوٹیوبر سپر بائیک پر 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار  سے سفر کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اپنے یوٹیوب چینل کے لئے ویڈیو ریکارڈنگ میں بھی مصروف تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی یوٹیوبر نے تیز رفتار بائک پر سے کنٹرول کھو دیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں یوٹیوبر کا ہیلمٹ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا، اس کی موت سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔

یوٹیوبر کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح چند لمحوں میں پھیل گئی، جس کے بعد اس کے فالوورز رنج و غم میں مبتلا ہیں اور ایک دوسرے کو تیز رفتاری سے بعض رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.