پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

معاشی تشویش، اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا منفی دن

معاشی تشویش پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز 602 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 720 پر بند ہوا ہے۔

عارف سیکیورٹیز کے کاروبار اختتام پر جاری کیے گئے ریسرچ نوٹ کے مطابق سیاسی صورتحال کے سبب کاروباری ہفتے کا آغاز منفی رجحان سے ہوا ہے۔ کاروباری حجم کم رہا۔ 

مارکیٹ میں 10 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کے سودے 3 ارب 20 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 90 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 333 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.