پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ کو پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی پر طنزیہ انداز میں  تنقید کی ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ کو پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ممبر الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی کی کامیابی پر بہت مبارک، آپ کی شبانہ روز کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.