پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی طرف سے 3 نام موصول ہوگئے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی طرف سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام موصول ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجویز کردہ نام اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بھیجے جا رہے ہیں۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے نگران وزیرِ اعلیٰ کے لیے گورنر کو 3 نام بھجوا دیے۔

گورنر نے مزید کہا کہ چاہتا ہوں دونوں رہنما مقررہ وقت میں کسی بھی نام پر متفق ہوجائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.