پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

بدین : بلدیاتی انتخابات میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد منتخب

بدین میں بلدیاتی انتخابات میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد منتخب ہوگئے، پیپلز پارٹی کے سائیں بخش جمالی، 3 بھائی، بیٹا اور بھتیجا کامیاب ہوئے۔

یونین کونسل38 میں پیپلز پارٹی کے سائیں بخش جمالی ضلع کونسلر منتخب ہوئے، یونین کونسل 37 میں  سائیں بخش جمالی بھائی عطا جمالی ضلع کونسلر منتخب ہوگئے۔

یونین کونسل 33 میں دوسرا بھائی غلام رسول جمالی چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوا، یونین کونسل 38 تیسرا بھائی صدر جمالی بھی چیئرمین منتخب ہوئے۔

یونین کونسل 37 میں بھتیجا حاکم علی جمالی سے چیئرمین منتخب ہوئے ٹاؤن کمیٹی ٹنڈو باگو، وارڈ نمبر 2، بیٹا خان صاحب جمالی کونسلر منتخب ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.