پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

آخری 3 وزراء خزانہ جوکر تھے، باردوی سرنگیں بچھا گئے، سلیمان شہباز

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ آخری 3 وزراء خزانہ جوکر تھے، انہوں نے ایک جوکر شو چلایا، بارودی سرنگیں بچھائیں۔

سلیمان شہباز نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈار صاحب نے 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد ڈیفالٹ کو ٹال دیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ چیلنجز بہت بڑے ہیں لیکن ڈار صاحب بہترین کام کر رہے ہیں، ڈار صاحب کے عزم اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.