منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

مریم نواز نے لندن پلان خود ہی بتا دیا ہے، فرخ حبیب

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نواز نے لندن پلان خود ہی بتا دیا ہے۔

مریم نواز کی تقریر پر ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف نے لندن پلان چند ماہ پہلے یقین دہانیوں کے بعد تیار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ایک جج کی وجہ سے پورے ادارے کو بدنام نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے خواہش ظاہر کی کہ عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے، یہ لندن پلان مریم نواز نے خود ہی بتا دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف ہی کی خواہش تھی کہ عمران خان کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کے لیے نااہل بھی کرایا جائے۔

ان کہنا تھا کہ نواز شریف کو کرپشن پر سزا ہوئی رسیدیں وہ دے نہیں سکے، بزدل، بھگوڑے کی ‏سوچ بھی نہایت شرمناک اور قابلِ گرفت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سے متعلق اسپیکر راجا پرویز اشرف کو خط لکھ دیا۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان بنانا رپبلک یا مریم نواز کے باپ کی جاگیر نہیں، یہ جمہوری مملکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات مریم نواز کی مرضی کے نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہوں گے، عدلیہ کےخلاف مہم درحقیقت انتخابات سے فرار کی کوشش ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گزشتہ روز راجن پور کے نتائج کے بعد یہ سازشی شرم کر لیتے تو بہتر ہوتا، جھوٹوں، مکاروں، سازشیوں اور چوروں کو انتخابات سے بالکل بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.