سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان ڈاکٹر زین علی بھٹی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سابق صدر آصف زرداری کے کہنے پر کارروائیاں کرا رہے ہیں۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان ڈاکٹر زین علی بھٹی نے کہا کہ محسن نقوی اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ایسی کارروائیاں کروا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہےکہ پرویز الہٰی گھر پر نہیں تھے، مونس الہٰی پہلے ہی ملک سے باہر ہیں، ہم ایسی کارروائیوں کے خلاف عدالت میں جا رہے ہیں۔
پرویز الہٰی کےترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے، آئین کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی، پرویز الہٰی نے اپنے دورِ حکومت میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی۔
زین علی بھٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ وہ ہر کام کر رہے ہیں جو وفاق سے ان کو ہدایت دی جاتی ہے، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے آئندہ سیاست عمران خان کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.