بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

خود ساختہ جلاوطن سابق برازیلی صدر کی امریکا میں سیاحتی ویزے کی درخواست

سابق برازیلی صدر بولسونارو نے امریکا میں اپنے قیام کو مزید توسیع دینے کیلئے 6 ماہ کے سیاحتی ویزے کی درخواست جمع کروا دی۔

وہ پچھلے سال دسمبر میں امریکی ریاست فلوریڈا آئے تھے، ان کے حامیوں نے برازیل کے دارالحکومت برازیلیا پر دھاوا بول دیا تھا اور فوج سے مارشل لاء لگانے کا مطالبہ کیا۔

سابق صدر عالمی رہنماؤں کی طرف سے استعمال کیے جانے والے ویزے پر امریکا آئے تھے جس کی گزشتہ روز معیاد مکمل ہوتے ہی انہوں نے سیاحتی ویزے کی درخواست جمع کروائی۔

امریکی صدر بائیڈن پر دباؤ ہے کہ وہ بولسونارو کی خود ساختہ جلا وطنی ختم کریں۔

بولسونارو کے خلاف برازیل کی سپریم کورٹ میں جمہوریت مخالف احتجاجی مظاہرے کروانے پر تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.