بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

رانا عابد حسین جاپانی کمپنی کے گلوبل سیلز اینڈ مارکیٹنگ ایڈوائزر مقرر

روس اور نائیجیریا کے تیل، گیس اور ایل این جی کی عالمی مارکیٹ میں فروخت کا لائسنس رکھنے والی جاپانی کمپنی ایسٹو سلوشن انکارپوریشن نے جاپان میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری شخصیت اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کو گلوبل سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے لیے اپنا ایڈوائزر مقرر کر لیا ہے۔

رانا عابد حسین کمپنی کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں روس اور نائیجیریا کی تیل و گیس اور ایل این جی پروڈکٹس کو دنیا بھر میں فروخت میں مشاورت فراہم کریں گے۔

ایک بیان میں رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ عالمی تنازعات کے باوجود عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے روس اور نائیجیریا کے تیل و گیس اور ایل این جی کو پاکستان کے لیے کم سے کم قیمت میں فراہم کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس حوالے سے عنقریب ادارے کے بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.