بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

شرمیلا فاروقی پنک بس سروس کی پہلی ڈرائیور بن گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی پنک پیپلز بس سروس کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں اور ڈرائیونگ سیٹ سے سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

حکومت سندھ کی جانب سے آج خواتین کی سہولت کے لئے خصوصی بس سروس کا آغاز کیا گیا، جس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے ہمراہ خواتین نے کیا جبکہ اس بس کو شرمیلا فاروقی نے چلایا۔

سندھ میں خواتین کیلئے خصوصی طور پر پیپلز پنک بس…

 شرمیلا فاروقی نے بس میں لی گئی سیلفی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے آج کے دن کو خواتین مسافروں کے لئے تاریخی قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بسیں کراچی کی خواتین کے لیے وقف کی گئیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پنک بس سروس بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کا ایک زبردست اقدام ہے.

پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس سے قبل ویمن بینک کا قیام کیا، یہ وہ جماعت ہے جس نے خواتین کو ترجیح دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ کو دیکھ کر شرمیلا فاروقی کی تلخ یادیں تازہ ہو گئیں۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ شرجیل میمن کی بیماری کے باوجود یہ کام نہیں رُکا، آج پاکستان میں خواتین کے لیے یہ بس شروع کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.