بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

کراچی میں ایک لاکھ 70 ہزار مقامات سے گیس ضائع ہونے کا انکشاف

کراچی میں ایک لاکھ 70 ہزار مقامات سے گیس ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سب سے زیادہ شکایات ضلع وسطی سے آئی ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 24 گھنٹوں میں صرف 300 کے قریب شکایات پر کام ہوتا ہے، گیس پائپ لائن سے پانی نکالنے کی صرف ایک آپریشنل مشین ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق سوئی سدرن کے پاس گیس لائن سے پانی نکالنے کی ایک سے زائد مشینیں ہیں، گیس لیکیج شکایات پر مستعدی سے کام کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.