بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

ایف بی آر افسران کو مزید مراعات ملیں گی، ذرائع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران کو مزید مراعات دینے کیلئے رولز تیار کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 17 سے 22 کے افسران کیلئے کامن پول فنڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی او ایس فیس، سروس چارجز، گرانٹس، منافع کے فنڈز ذاتی فلاح پر خرچ ہوں گے، ماہانہ 40 ہزار روپے تک ہیڈ کوارٹر سپورٹ الاؤنس ملے گا، عارضی رہائش کیلئے 30 لاکھ روپے تک کا سامان خریدنے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سینئر افسران کو رہائش گاہ کا ماہانہ 3 لاکھ روپے تک کرایہ بھی دیا جائے گا، ہاؤس رینٹ سبسڈی، فیول سبسڈی، بچوں کی تعلیم کیلئے اسکالر شپ بھی ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.