بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھ سے کہا گیا آپ آزاد کشمیر نہ جائیں آپ کی زندگی کو خطرہ ہے، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مجھے کہا گیا آپ آزاد کشمیر نہ جائیں آپ کی زندگی کو خطرہ ہے، میں بلاول کے حکم پر پلندری آزاد کشمیر آیا ہوں۔

پلندری آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پڑی، کشمیریوں کا مسئلہ ہمارے دل کے قریب ہے، کشمیریوں کے لیے پہلے بھی لڑے اب بھی لڑیں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ منموہن سنگھ کو ملاقات میں کئی مرتبہ کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آپ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے تو بہت جلد مقبوضہ کشمیر آزاد کروادیں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مودی کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتے، آپ آئے روز کنٹرول لائن پر خلاف ورزی کرتے ہیں اور کشمیریوں کو شہید کرتے ہیں، کشمیر کے حقوق کے لیے جہاں تک آواز اٹھانا پڑی، اٹھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.