بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم ناٹنگھم پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ناٹنگھم پہنچ گئی، جہاں قومی ٹیم انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کو کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بذریعہ بس برمنگھم سے ناٹنگھم پہنچی۔

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے کل ٹرینٹ برج پر پریکٹس سیشن کرے گی۔

ون ڈے اسکواڈ میں شامل آغا سلمان اور امام الحق اسکواڈ سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔

ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی

خیال رہے کہ کمزور انگلینڈ کی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں مضبوط پاکستانی ٹیم کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.