بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفرگڑھ؛ 2 پوتوں کو زنجیروں سے باندھنے والا دادا گرفتار

مظفرگڑھ میں دادا کے گھر سے زنجیروں میں بندھے دو پوتوں کو پولیس نے بازیاب کروالیا۔ بچوں کے دادا کا کہنا ہے کہ اس کے پوتے گھر اور مدرسے سے بار بار بھاگ جاتے تھے اس لیے زنجیروں سے باندھ کر رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے احسان پور میں اطلاع ملنے پر ایک گھر میں کارروائی کی گئی اور زنجیروں میں بندھے 12 سالہ اختر اور 13 سالہ منور کو بازیاب کروالیا گیا۔

دادا نے اپنے پوتوں کے پاؤں میں زنجیر کے ساتھ کڑے بھی ویلڈ کروا رکھے تھے، کڑے ویلڈ کروانے کے دوران بچوں کے پاؤں بھی زخمی ہوئے۔

پولیس نے بچوں کے دادا اللّٰہ بخش اور ویلڈر کیخلاف مقدمہ درج کرکے دادا کو گرفتار کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.