بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بحرین میں مزید 16 ملکوں کے مسافروں کی آمد پر پابندی

کورونا وائرس کے ایک بار پھر پھیلاؤ کے پیش نظر خلیجی ریاست بحرین نے مزید 16 ممالک سے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

جن ملکوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں تیونس، ایران، عراق، میکسیکو، فلپائن، انڈونیشیا، ملائیشیا اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور ویتنام پر پہلے ہی سے پابندی لگی ہوئی ہے۔

بحرینی محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق اس سے قبل جن ممالک پر پابندی کی فہرست جاری کی گئی تھی اور جس میں بھارت، پاکستان شامل ہیں وہ بھی نئی فہرست کے ساتھ موثر ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.