بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ: فٹبال میچ پر پابندی کے فیصلے کو سوشل میڈیا تک بڑھا دیا گیا

برطانیہ میں نوسر بازوں پر فٹبال میچ پر پابندی کے فیصلے کو نسلی تعصب برتنے والے سوشل میڈیا صارفین تک بڑھا دیا گیا ہے۔  

اس کا اعلان خود برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کیا جو پہلے بھی اٹلی کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کے بعد سیاہ انگلش کھلاڑیوں کو تعصب کا نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا صارفین پر بھی برس پڑے تھے۔

یورو 2020 فائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  بورس جونسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں گینگسٹرز کے فٹبال میچز دیکھنے پر پابندی کو ان لوگوں تک بڑھایا جارہا ہے جو سوشل میڈیا پر فٹ بال کے کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر انگلینڈ کے سیاہ فام فٹبالرز کو نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا تھا جن سے پینالٹی ککس مس ہوگئیں تھیں۔ 

بورس جانسن نے اپنے ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ ہم فٹبال دیکھنے پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدام کر رہے ہیں۔

شائقین کے ساتھ ساتھ پرنس ولیم کے بیٹے جارج شکست ہونے پر شدید افسردہ نظر آئے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی نے آن لائن نسلی تعصب سے کام لیا تو وہ میچ نہیں دیکھ سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.