پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

متحدہ کو پی ایس پی مافیا نے ہائی جیک کرلیا ہے، سعید غنی

سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مافیا نے ہائی جیک کرلیا ہے۔

ایم کیو ایم کے بیان پر ردعمل میں سعید غنی نے کہا کہ روشنیوں کے شہر کو دہشت گردی میں دھکیلنے والی متحدہ قومی موومنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان، کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا ہے، جس نے بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری کو اپنی شناخت مانا ہے۔

پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے بتا دیا ہے کہ ایم کیو ایم واحد نمائندہ جماعت ہے۔

پی پی کراچی کے صدر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم شدید اندرونی انتشار کا شکار ہے، پارٹی کو پی ایس پی مافیا نے ہائی جیک کرلیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے پر مجبور کیا۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم ایک مرتبہ پھر دہشت گردی اور دھاندلی سےالیکشن جیتنےکے خواب دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، چھوڑنے والے کارکنوں کو دھمکیاں دے کر واپس آنے کا دباؤ ڈال رہی ہے، اب کراچی میں متحدہ کی کوئی ڈرامے بازی نہیں چلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.