پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عمان رائل آرمی کے کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطہر بن سالم بن راشد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمان رائل آرمی کے کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

جی ایچ کیو آمد پر میجر جنرل مطہر بن سالم نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے عمان کے کمانڈر رائل آرمی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.