پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

ارشد پپو قتل کیس، عذیر بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں عذیر بلوچ اور زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کیس پر لیاری گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

کراچی سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے…

ارشد پپو قتل کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ، ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر نامزد ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار کے ارشد پپو، یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر اغواء اور  قتل سمیت دہشت گردی کے الزامات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.