پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

ہماری سیاسی سرگرمیوں سے پیپلز پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ترجمان ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومٹ (ایم کیو ایم) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری سیاسی سرگرمیوں سے پیپلز پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مضبوط اور منظم ایم کیو ایم دیکھ کر مخالفین کی نیندیں اُڑ گئی ہیں، پیپلز پارٹی کو کراچی پر قبضے کا خواب دھندلا ہوتا نظر آرہا ہے۔

پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے بتا دیا ہے کہ ایم کیو ایم ان کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے 15 سال میں کرپشن کا پیسہ دبئی بھیج کر جائیدادیں بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.