بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت اور اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضمانت پر رہائی اور مقدمہ خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کیا۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ ایسا کیس ہے جس میں جرم کا ارتکاب کرکے اسے ملزم کی جانب سے تسلیم بھی کیا گیا ہے، خفیہ دستاویز پبلک کرنے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اس جرم کی سزا 14 سال قید یا سزائے موت ہے۔

 لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پبلک کو کوئی سائفر نہیں دکھایا بلکہ علامتی طور پر ایک کاغذ لہرایا تھا۔

ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ سیکرٹ ڈاکومنٹ پبلک کرنے پر وزیراعظم کو آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.