پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

میہڑ کی فائر بریگیڈ کی گاڑی کا نجی استعمال ہونے لگا

میونسپل کمیٹی میہڑ  نے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا، میونسپل کمیٹی کی فائر بریگیڈ کی گاڑی نجی سطح پر استعمال ہونے لگی۔

 شہر کے با اثر شخص کے پیٹرول پمپ پر فائر بریگیڈ چھڑکاؤ میں مصروف  نظر آئی، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر دھول ہے وہاں پر تو کبھی چھڑکاؤ نہیں کیا گیا جبکہ با اثر شخص کے پیٹرول پمپ پر چھڑکاؤ سمیت پانی کی فراہمی بھی کی جا رہی ہے۔

اس معاملے پر چیف میونسپل افسر بابر مگسی لاعلم  نکلے اور انہوں نے کہا کہ انہیں اس کا علم نہیں عملے سے کنفرم کرتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.