بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

عدالت نے تفتیشی افسر کو احاطہ عدالت میں پونچھا لگانے کی سزا سنا دی

کراچی کی عدالت نے رپورٹ خود جمع نہ کروانے پر تفتیشی افسر کو احاطہ عدالت میں پونچھا لگانے کی سزا دے دی۔

 ماتحت پولیس اہلکار کے ہاتھوں رپورٹ عدالت میں جمع کروانا تفتیشی افسر کو مہنگا پڑ گیا۔ عدالت نے سرجانی ٹاؤن کے تفتیشی افسر کو ہھتکڑی لگا کر فرش صاف کروانے کی ہدایت کردی۔

تفتیشی افسر نے رپورٹ خود جمع کرانے کے بجائے ماتحت اہلکار کے ہاتھ بھیج دی تھی، تفتیشی افسر کی ہتھکڑی لگا کر فرش صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عبداللّٰہ قادری اس سے قبل پولیس اہلکاروں کو اس قسم کی سزائیں دے چکے ہیں۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر کی وائرل ویڈیو 15 سے 20 دن پرانی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.