بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مافیا نہیں، مینڈیٹ کی فتح ہوگی، شہباز گل

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ سرپرائز 17 تاریخ کو مل گیا، مینڈیٹ جیتے گا، مافیا نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگر کچھ غیرآئینی ہوگا تو عدالت انہیں سرپرائز دے گی۔

شہباز گل نے کہا کہ زرداری صاحب کو چودھری صاحب نے چائے پلادی ہے اور پکوڑے بھی کھلائے،چودھری صاحبان بڑے اچھے مہمان نواز ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد آصف زرداری واپسی پر اپنی گاڑی میں پھر وکٹری کا نشان بناتے ہوئے گزرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.