بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حمزہ جیتیں یا پرویز الٰہی شکست ہر حال میں عمران کی ہوگی، سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز جیتیں یا پرویز الٰہی آئین شکن اور ووٹ چور عمران خان کی شکست ہر حال میں ہوگی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔

دوسری جانب آج پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے صوبے میں سیاسی معاملات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد آصف زرداری واپسی پر اپنی گاڑی میں پھر وکٹری کا نشان بناتے ہوئے گزرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آصف زرداری نے میاں نواز شریف سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مشترکہ امیدوار بنانے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مونس الٰہی نے عمران خان کو پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کی تیاریوں سے متعلق بریف کیا۔

دوسری جانب لاہور میں چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر مشاورت کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.