بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

(ن) لیگ کی کہانی ختم ہوگئی، مونس الٰہی

مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی کہانی ختم ہوگئی، جو مرضی کرلیں، یہ گیم ہار چکے ہیں۔

مونس الٰہی نے کہا کہ جس نے بھی شہباز شریف کو سپورٹ کیا اس کا بیڑا غرق ہوگیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اسپیکر پرویز الٰہی سے ملاقات کرکے آج کی حکمت عملی پر مشاورت کی۔

پی ٹی آئی کے188ن لیگ اور اتحادیوں کے 178اراکین اسمبلی کا ٹاکرا ہوگا۔ پنجاب اسمبلی میں مہمانوں کا داخلہ بند ، میڈیا پریس گیلری سے کوریج کرے گا،موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو نقب لگانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی، اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے زیرِ سایہ حمزہ شہباز نے جو کیا وہ تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ہوں گے۔

فواد چودھری نے بھی اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے بھرپور ردِعمل کے بعد اب معاملات قابو میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.