سندھ حکومت نے لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلانے پر غور شروع کردیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی پولیس، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، کے ڈی اے اور کے ایم سی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلانے سے متعلق غور کیا گیا جبکہ ہائی وے پر انتظامی امور طے کر نے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک شہر میں 90 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے سپر ہائی وے پہنچتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک کے گزرنے سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئے گی۔
Comments are closed.