جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

لنکا پریمیئر لیگ: تین پاکستانی کرکٹرز کا نیلامی سے قبل ہی معاہدہ

سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں تین پاکستانی کرکٹرز کا آکشن سے قبل ہی معاہدہ ہوگیا۔ 

اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کولمبو اسٹارز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ 

اسی طرح اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کینڈی فیلکنز کے ساتھ معاہدہ سائن کیا ہے۔

خیال رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے شروع ہوگا۔ ٹیموں میں دیگر سلاٹس کےلیے پلیئرز آکشن اگلے ماہ منعقد ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.