جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

9 مئی واقعات میں ملوث افغان باشندوں کی تلاش جاری

9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث افغان باشندوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیمیں گھر گھر تلاشی لیں گی۔  

پولیس کے مطابق ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن سیکیورٹی خدشات اور اشتہاریوں کےلیے کیا جائے گا۔

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی نہ صرف مذمت ہونی چاہیے بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے، ڈاکٹر عارف علوی

پولیس کے مطابق ملوث افراد کی تصاویر حاصل کرلی گئیں، تاہم نادرا سے ریکارڈ نہیں مل سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کی عدم گرفتاری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جی ایٹ اور اس کے گرد و نواح میں ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن کیا جائے گا۔ سی ٹی ڈی پر مشتمل 6 ٹیمیں صرف جی ایٹ میں گھر گھر تلاشی لیں گی۔

پولیس نے بتایا کہ میر آبادی، گولڑہ اور اس کے گرد و نواح میں بھی آپریشن کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.