بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، بچوں کی نازیبا وڈیو بنانے والا بلیک میلر گرفتار

لاہور میں بچوں کی نازیبا وڈیوز بناکر بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کو پستول چلانے کی ترغیب دے کر ساتھ لے جاتا تھا۔

ملزم کی بچوں کے ساتھ پستول چلانے کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔

دوسری جانب کوہاٹ میں 4 سال کی بچی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کوہاٹ سہیل خالد کے مطابق بچی کےقتل میں ملوث خاتون کی سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے گرفتار ی عمل میں آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.