قوم کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنرز ویسٹ انڈیز کے خلاف بہتر کارکردگی کے لیے پُرعزم ہیں۔
اس حوالے سے شاداب خان نے کہا کہ چارسال بعد ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں، ویسٹ انڈیز میں کیرئیر کا آغاز کیا لہٰذا یہ وینیو ہمیشہ خاص رہے گا۔
شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست ہوئی لیکن آخری میچ میں اسپنرز کی کارکردگی اچھی رہی اور انگلینڈ میں اچھی بولنگ سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم میں ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین ہیں اچھی اسپن بولنگ کرنا ہوگی۔
دوسری جانب عثمان قادر نے کہا کہ قومی انڈر 15 کے ساتھ ویسٹ انڈیز کا دورہ کر چکا ہوں، یہاں کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کرنا پڑے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.