بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اندرون ملک ہوائی سفرکیلئےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار دے دیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اندرونِ ملک سفر کرنے کے خواہشمند مسافر پریشانی سے بچنےکیلئے31جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

قطر نے پاکستان کے لیے آن ارائیول ویزہ دینے کا اعلان کر دیا، قطری حکومت کی طرف سے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے پالیسی بھی متعارف کرادی۔

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی 18 سال اور اس سےزائد عمر والوں کیلئے ہے، پاکستان آنیوالے اور پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے افراد پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

این سی او سی کے مطابق جزوی ویکسینیشن کرانے والوں، غیر ملکی شہریوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا ، بیرون ملک سے ویکسینیشن کرانے کا ثبوت رکھنے والوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے فائزر ویکسین کی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق کورونا مریضوں اور بخار میں مبتلا افراد کو بھی فائزر نہیں لگائی جاسکے گی۔

این سی او سی کے مطابق ری ایکشن کے باعث ویکسینیشن سے روکے گئے افراد پابندی سے مستثنی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.