بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اولمپیئن سمیع اللّہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال پھر غائب

فلائنگ ہارس اولمپئن سمیع اللّہ خان کےبہاولپور میں اسپتال چوک پر لگے مجسمے سے ہاکی اور بال پھر غائب ہوگئی۔

چور نے ہاکی، بال غائب کرنے کے بعد مجسمے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

پولیس کے مطابق چور نے ویڈیو بنانے کے بعد ہاکی اور بال پھر سے مجسمے پر لگا دی۔

شہری کا کہنا ہے کہ مجسمہ لگانے کے کچھ دنوں بعد مجسمے سے بال چوری ہوئی، اب ہاکی غائب ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ مجسمے سے ہاکی اور بال غائب کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ نے مجسمے کےساتھ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

فلائنگ ہارس اولمپئن سمیع اللہ خان کے بہاولپور میں اسپتال چوک پر لگے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے والا ملزم کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بہاولپور میں اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے کچھ روز قبل ہاکی اور بال چوری ہوگئی تھی جس کے بعد مجسمے سے بال، ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا تھا۔

بعدازاں اولمپئن سمیع اللّہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.