بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز کی پاکستان کو گالی دینے والے سے ملاقات تازہ ڈیولپمنٹ ہے: شہباز گِل

وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ تازہ ڈیولپمنٹ نواز شریف کی ریاستِ پاکستان کو گندی گالی دینے والے سے ملاقات ہے۔

نواز شریف اور افغان مشیر و وزیرِ مملکت برائے امن کی لندن میں ملاقات پر وفاقی حکومت کی جانب سے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی مودی اور جندال سے قربت ہے۔

افغان قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے افغان مشیرِ قومی سلامتی اور افغان وزیرِ مملکت نے ملاقات کی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نے کہا ہے کہ مودی نے اسرائیل سے مل کر وزیرِ اعظم عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، افغان مشیر حمد اللّٰہ محب یا امر اللّٰہ صالح سمیت ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

شہباز گِل کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.