بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل7، کراچی، لاہور میں17،17 میچ کرانے کی منصوبہ بندی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 کے کراچی اور لاہور میں17،17 میچز کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز کراچی سے ہو گا، پی ایس ایل کا آغاز جنوری کے پہلے ہفتے سے ہوگا، فائنل سمیت لاہور میں پی ایس ایل کے17میچ ہوں گے۔

ابوظبی میں کھیلے جانے والے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں ملتان سلطانز کی جیت پر شیخ زید اسٹیڈیم آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔

پاکستان آسٹریلیا سیریز کا آغاز فروری کے تیسرے ہفتے میں ہونا ہے اس وجہ سے پی ایس ایل کا میلہ جلد سجانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

پی سی بی کے بیان کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن اگلے برس جنوری فروری میں سجے گا۔

پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن اگلے برس جنوری فروری میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان اتفاق رائےہوگیا، پی سی بی عہدیداران اور فرنچائزز کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی۔

ٹیلی کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سی او او سلمان نصیر نے شرکت کی، جی ایم کمرشل عمران احمد خان اور پی ایس ایل سینیر جنرل مینجر آپریشنز عثمان واہلہ بھی شریک ہوئے، اجلاس میں تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.