منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

فیاض چوہان کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان متوقع

سابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا امکان ہے۔

فیاض چوہان کی جانب سے کچھ دیر میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

فیاض الحسن چوہان کو آج ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کیا گیا ہے، انہیں 9 مئی کے واقعات کے بعد راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد فیاض چوہان کو رہا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی سے جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.