پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے سندھ سے ممبر نثار درانی کی تعیناتی چیلنج کردی۔
فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل کروائی گئی درخواست میں نثار درانی کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینےکی استدعا کی ہے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ نثار درانی سندھ حکومت کے ماتحت لا کالج میں بطور پرنسپل فرائض انجام دے رہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نثار درانی ممبر الیکشن کمیشن رہنے کا اہل نہیں، عدالت تعیناتی غیر آئینی قرار دے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ پیر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔
Comments are closed.