بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ٹیم کے لیے مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سعید خان کو منیجر مقرر کیا گیا ہے، کوچز پینل میں سیگفرائیڈ ایکمین، ایاز محمود، محمد عثمان شیخ، عمران بٹ اور محمد علی خان بطور اسسٹنٹ کوچ شامل ہیں۔

ابوذرامراؤ ویڈیو انالسٹ اور رانا نصراللّٰہ فزیکل ٹرینر ہوں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے مرحلہ وار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم اگلے ماہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، جس کی تیاریوں کا آغاز 25 ستمبر سے عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔

کیمپ کے اختتام پر اذلان شاہ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، ایونٹ یکم نومبر سے 10 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.