بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ڈینگی کے حکومتی اعداد و شمار اصل کیسز سے مختلف ہیں، ڈاکٹر قیصر

جنرل سیکریٹری پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کے حکومتی اعداد و شمار اصل کیسز سے مختلف ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ کئی ڈینگی متاثرین قریب ہی چھوٹی کلینکس سے علاج کروا رہے ہیں۔

کمشنر کراچی نے ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر کراچی کے اسکولوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے۔

ڈاکٹر قیصر سجاد نے بتایا کہ حکومت کے اعداد اور حقیقی مریضوں کی تعداد میں فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کی اصل تعداد اور حکومتی اعداد میں بھی کچھ فرق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.