بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں 25 لاکھ 75 ہزار متاثرینِ سیلاب وبائی بیماریوں میں مبتلا

سندھ میں سیلاب کے باعث 25 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران سانس، دمے اور سینہ کی بیماریوں کے12027 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مختلف جلدی امراض کے 19 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

‎محکمۂ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 17 ہزار 919 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کتے کے کاٹنے کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کمشنر کراچی نے ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر کراچی کے اسکولوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے۔

سندھ کے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس دوران سندھ میں ملیریا کے 2 ہزار 622 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ڈینگی کے 64 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے 19 ہزار 324 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

‎محکمۂ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیگر بیماریوں کے 40 ہزار 498 افراد مختلف میڈیکل کیپمس میں لائے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.