بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود، بوندا باندی کا امکان

سندھ بھر میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دو روز میں زیادہ تر دھوپ رہے گی اور درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری جبکہ منگل کو 35 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

اسی دوران شہر میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بوندا باندی کا امکان بھی موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.