بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شان مسعود آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کریں گے

شان مسعود آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے، وہ پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے 97ویں کھلاڑی ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ شان مسعود 25 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اس حوالے سے شان مسعود کا کہنا ہے کہ کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہوتا ہے، تینوں فارمیٹ میں مستقل جگہ قائم رکھنا اب میرا ہدف ہوگا۔

پاکستانی بیٹر کا کہنا تھا کہ ریڈ بال سے کھیل کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے، وائٹ بال کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.