بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرانس جینڈر بل پر سینیٹر مشتاق نے قانون کا غلط استعمال روکنے کیلئے نکتہ اٹھایا، قمر زمان کائرہ

وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل پر سینیٹر مشتاق نے قانون کا غلط استعمال روکنے کیلئے نکتہ اٹھایا ہے، سینیٹر مشتاق کی ترمیم کو سراہنا چاہیے، ان کی ترمیم کو کمیٹی میں بھیج دیا گیا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل میں خواجہ سراؤں سے بھیک منگوانے کو بھی جرم قرار دیا گیا، ہر قانون جو پاس ہوتا ہے اس میں کوئی نہ کوئی سقم ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ خواجہ سراؤں سے نفرت کرنا انتہائی نامناسب ہے، خواجہ سراؤں کی تنظیموں نے بھی میڈیکل جانچ سے جنس کے تعین کی حمایت کی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سوشل میڈیا جھوٹ کی خبروں کا گڑھ بن گیا ہے، ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر کام ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشتاق نے جو بل پیش کیا وہ خلاف نہیں ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی کہا کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ٹرانس جینڈر بل کی ایک شق پر اعتراض اٹھایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.